لانگ مارچ ضرور کامیاب ہوگا وزیراعلیٰ پنجاب

مسلم لیگ ق کے اراکین اور کارکنان لانگ مارچ میں بھرپور تعداد میں شریک ہوں گے، چوہدری پرویز الہیٰ


ویب ڈیسک October 26, 2022
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ضرور کامیاب ہوگا اور اس میں مسلم لیگ ق کے اراکین و کارکنان بھرپور تعداد میں شرکت کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، عمر ایوب بھی اجلاس میں شریک سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی شرکت کی۔

پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا اور اپنے ساتھ کارکنان کو بھی نکالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم لانگ مارچ کی کال کی منتظر تھی، لانگ مارچ ضرور کامیاب ہوگا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم کے لئے باہر نکلا ہوں انہیں الیکشن کی تاریخ دینا ہی پڑے گی، ہمارا لانگ مارچ پر امن اور قانون کے مطابق ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔