بھارتی ڈراموں کی طرح فلموں کو بھی آؤٹ کرنا ہو گاہمایوں سعید

حکومت فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیدے تو دنیا میں خود کو منوا سکتے ہیں،انٹرویو

حکومت فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیدے تو دنیا میں خود کو منوا سکتے ہیں،انٹرویو. . فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے حکومت کی سرپرستی بہت ضروری ہے۔


اگر حکومت فلم انڈسٹری کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دیدے اور اس کے لیے کسی ایسے پیکیج کا اعلان کرے جو اس کا مستقبل بہتر بنانے میں کردار ادا کر سکے تو ہم بھی معیاری فلمیں بنا کر انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنے آپکو منوا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ٹیلی ویژن کے معروف ادکار، فلم ساز ہمایوں سعید نے انٹرویو میں کیا۔

انھوں نے کہا پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی بہت خوش آئیند ہے جو لوگ اس وقت فلمیں بنا رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، ہمیں بھارتی ڈراموں کیطرح پاکستان سے بھارتی فلموں کو بھی آؤٹ کرنا ہو گا لیکن اس کے لیے معیاری فلمیں بنانا ہوں گی۔
Load Next Story