ایران میں شاہ چراغ کے مزار پر دہشتگردوں کا حملہ 15 زائرین جاں بحق

سیکیورٹی فورس نے دو دہشت گردوں کو موقع سے گرفتار کرلیا جب کہ تیسرے شخص کی تلاش جاری ہے، نیوز ایجنسی


ویب ڈیسک October 26, 2022
فوٹو فائل

ایران کے صوبے فارس میں شاہ چراغ کے مزار پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 15 زائرین کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ ایران کے صوبہ فارس کے دارالحکومت شیراز میں امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظم کے مزار پر پیش آیا، امام زادہ احمد کا روضہ شاہ چراغ کے نام سے معروف ہے۔

واقعے کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ حملہ آوروں نے مزار کے اندر داخل ہونے کے بعد زائرین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر شہید ہوگئے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا جب کہ تیسرے دہشت گرد کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں