شاہدہ منی کا کرکٹ ٹیم کیلیے وڈیو سانگ ’’چھکے پہ چھکا‘‘ تیار
میں نے بھی اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے وڈیو سانگ’’چھکے پہ چھکا‘‘ تیار کیا ہے۔گلوکارہ
گلوکارہ شاہدہ منی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کے لیے وڈیو سانگ ''چھکے پہ چھکا'' تیار کر لیا ہے ۔
جو جلد ہی آن ائیر ہو جائے گا۔ اس حوالے سے گلوکارہ نے بتایا کہ ان دنوں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ زور شور سے جاری ہے اور ہر کوئی اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ کا فاتح دیکھنا چاہتا ہے جس کے لیے اس کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی اپنے انداز سے کر رہے ہیں۔ شاہدہ منی نے کہا کہ اسی لیے میں نے بھی اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے وڈیو سانگ''چھکے پہ چھکا'' تیار کیا ہے۔
جس میں اپنے قومی کرکٹرز میں ایک ولولہ ، جوش اور جذبہ کو مزید تحریک دینے کے ساتھ انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے، یہ وڈیو سانگ اپنی شاعری، کمپوزیشن، گائیکی اور ڈائریکشن کے اعتبار سے مقبولیت حاصل کریگا۔ انھوں نے کہا کہ گائیکی میرا بزنس نہیں بلکہ ایک جنون ہے جس کے ذریعے اپنے پرستاروں کو تفریح مہیا کرنے کے ساتھ پوری دنیا کو یہ پیغام دینا بھی ہے کہ ہم امن پسند اور پیار کرنیوالے لوگ ہیں۔