ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واؤڈا اور عمران خان سے بھی تفتیش کی جائے گی وزیر داخلہ

فیصل واؤڈا کی باتوں کے تانے بانے عمران خان سے ملتے ہیں، رانا ثنا


ویب ڈیسک October 26, 2022
(فوٹو : فائل)

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واؤڈا، عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واؤڈا کے بعد کسی اور شہادت کی ضرورت نہیں ہے، اُن کی باتوں کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف کیس تحقیقاتی ٹیم سے آئی ایس آئی افسر کو ہٹادیا گیا

انہوں نے کہا کہ فیصل واؤڈا کی بات کو پیش نظر رکھیں تو ارشد شریف معاملے کے سارے تانے بانے عمران خان کی طرف جاتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واوڈا نے ایس فیملی کو بے نقاب کر دیا، کینیا کے فارم ہاؤس کا تعلق ایس فیملی سے بنایا جا رہا ہے، جن کا دبئی میں کاروبار ہے۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی، فیصل واؤڈا کا دعویٰ

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والا کمیشن فیصل واؤڈا سے تفتیش شروع کرے جبکہ عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کی جائے گی، فیصل واؤڈا کی بات کئی جگہوں پر بہت اہم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں