آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں مقدمہ درج
آئی جی اسلام آباد پر سرکار کو 3 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے
انسداد بدعنوانی نے انسپکٹر جنرل وفاقی پولیس اکبر ناصر خان کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپشن کے الزامات پر آئی جی اسلام آباد کو دو بار طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، جس پر محکمہ انسداد بدعنوانی نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کرلیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان پر کرپشن کے الزامات ہیں اکبر ناصر خان پر ٹھیکہ دینے کےلئے ڈاکومنٹ کو ٹمپرنگ کرنے کا الزام ہے، جس سے ساڑے تین کروڑ روپے کا سرکار کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان جیسے پنجاب میں داخل ہونگے فوری گرفتار کرلیا جائے گا۔