آلودہ پانی کی فراہمی ٹھٹھہ میں گیسٹرو پھیل گیا درجنوں افراد مرض میں مبتلا

متاثرین میں بچوں کی زیادہ تعداد شامل، متعدد اسپتال داخل، شہری پانی ابال کر استعمال کریں، ڈاکٹرز

متاثرین میں بچوں کی زیادہ تعداد شامل، متعدد اسپتال داخل، شہری پانی ابال کر استعمال کریں، ڈاکٹرز . . فوٹو: فائل

ٹھٹھہ اور نواحی علاقوں میں آلودہ پانی کی فراہمی سے گیسٹرو پھیل گیا، درجنوں افراد اسپتال داخل کر دیے گئے۔


تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ اور نواحی علاقوں میں گندا اور آلودہ پانی پینے کی وجہ سے گیسٹرو کی وبا پھیل گئی۔ 7 سالہ نادر، مسمات جنا، عمر 40 سال، فقیر گوٹھ، حورالنسا عمر 7 سال ٹھٹھہ، سونیا عمر 41 ٹھٹھہ، افشاں عمر 15 سال ٹھٹھہ، عظیم عمر 40 سال بیراج موری اور افشاں عمر 2 سال چھتو چنہ کو گیسٹرو کے باعث فوری طور پر سول اسپتال مکلی پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈیوٹی ڈاکٹر رمیش کے مطابق گیسٹرو کے 20 سے زائد مریض اسپتال میں لائے گئے تھے جن میں سے تمام افراد کو علاج کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیاجبکہ 7 مریض اسپتال میں داخل ہیں۔انھوں نے بتایا کہ گیسٹرو کی بیماری گندے پانی کی وجہ سے پھیلی ہے، شہری پانی ابال کر پئیں۔گیسٹرو متاثرین میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
Load Next Story