یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کیلیے شناختی کارڈ ون ٹائم پاس ورڈ لازمی قرار
یکم نومبر سے یوٹیلٹی اسٹورز کے صارفین آنے سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل سے 5566 پرایس ایم ایس کریں گے
یوٹیلٹی اسٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کے حصول کو مزید آسان اور شفاف بنانے کے لیے شناختی اور ون ٹائم پاس ورڈ کو لازمی قرار دے دیا گیا۔
ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق یکم نومبر سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے صارفین یوٹیلٹی اسٹور پر آنے سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل سے 5566 پرایس ایم ایس کریں گے، ان کو خریداری کیلیے ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) مہیا کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق کسی بھی یوٹیلٹی اسٹورز میں وہ ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) اور شناختی کارڈ دکھانے پر صارفین سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کرسکیں گے۔