سینئر صحافی ارشد شریف کو اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

نماز جنازہ کے لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے


ویب ڈیسک October 27, 2022
نماز جنازہ کے لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے

سینئر صحافی ارشد شریف شاہ فیصل مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ کے لیے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔ شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔

نماز جنازہ میں شرکاء کو جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ ارشد شریف کی تدفین ایچ 11 قبرستان میں کی گئی۔

واضح رہے کہ ارشد شریف کا گزشتہ روز پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں