پارا چنار ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے

(فوٹو: فائل)

پارا چنار کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارا چنار کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کردیا جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔


دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضلع کرم این اے 45 کے ضمنی الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، این اے 45 میں کل 198618 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، 111349 مرد اور 87269 خواتین ووٹرز کے لیے 142 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) نے کہا ہے کہ 118 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 21 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عمران خان کا آج ضلع کرم میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا، جلسہ عمران خان کی مصروفیات کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔
Load Next Story