بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار اسماعیل شروف چل بسے

اسماعیل شروف کو ایک ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک October 27, 2022
ہدایتکار کی آخری فلم تھوڑا تم بدلو تھوڑا ہم تھی جو 2004 میں ریلیز ہوئی تھی(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے کئی اداکاروں کو سپر اسٹار بنانے والے نامور ہدایتکار اسماعیل شروف 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسماعیل شروف کا انتقال ممبئی کے کوکیلا بین دھروبائی امبابی اسپتال میں ہوا جہاں انہیں ایک ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسماعیل شروف نے 80 اور 90 کی دہائی میں فلم آہستہ آہستہ، ضد اگر، گاڈ اینڈ گن، پولیس پبلک، مجدھار، دل آخر دل ہے، بلندی، سوریا اینڈ جھوٹا سچ جیسی سُپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کی تھی ان کی آخری فلم تھوڑا تم بدلو تھوڑا ہم تھی جو 2004 میں ریلیز ہوئی تھی۔

ہدایتکار کی موت پر بالی ووڈ کے کئی فنکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے، اداکار گوندا نے اسماعیل شروف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میرے کیرئیر کی پہلی فلم لوو 86 کی ہدایتکاری اسماعیل شروف نے ہی کی تھی۔

گوندا کا کہنا تھا کہ اسماعیل شروف نے ہی انہیں 'گوندا' بنایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اسماعیل شروف کام کے حوالے سے سخت مزاج تھے لیکن ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی، وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ انہیں اداکاروں کو کیسے کرداروں میں ڈھالنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں