سینئر اینکر ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی
ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے بعد دس سے تیس منٹ کے اندر واقع ہوئی
سینئر اینکر ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں موت کی وجہ سر اور پھپپھڑے پر گولیاں لگنے کو قرار دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقتول صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے، پوسٹ مارٹم کے دوران شہید صحافی کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
پوسٹ مارٹم کےلیے ارشد شریف کے جسم کے مختلف اعضا کے نمونے لئے گئے جنہیں فرانزک لیب بھیجوا دیا گیا، نمونوں کی فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پوسٹ مارٹم کیلئے ارشد شریف کی اہلیہ اور پولیس نے درخواست کی تھی جس کےلیے پمز اسپتال نے 8 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا۔
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے واقع ہوئی تاہم حتمی رپورٹ کی بنانے کیلئے سینئر صحافی کے دل گردے پھیپھڑے، معدے اور جسم میں موجود دھات کے ٹکڑوں کے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے بعد دس سے تیس منٹ کے اندر واقع ہوئی۔