ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کے دوران گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش وڈیو وائرل
آئی سی سی کی طرف سے منفرد واقعہ کی وڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ہے جسے لوگ پسند کررہے ہیں
انڈیا اور نیدرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں لڑکے نے اپنی گرل کو شادی کی پیشکش کردی۔
آئی سی سی کی طرف سے شادی کی پیشکش کی وڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ہے جسے لوگ پسند کررہے ہیں۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب لڑکے نے پروپوز کیا تو لڑکی نے بغیر کسی تامل کے ہاں کردیا۔
یہ خوشگوار واقعہ میچ میں ڈچ اننگز کے ساتویں اوور کے موقع پر پیش آیا جب انڈیا کو میچ پر مکمل کنٹرول تھا۔
اسی طرح کا ایک واقعہ 2021 میں آئی پی ایل کے دوران پیش آیا تھا جب چنائے سوپر کنگز کے بولر دیپک چاہر نے اپنی گرل فرینڈ کو اسٹینڈز پر پروپوز کیا تھا۔