اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد اسسٹنٹ سپرنٹننڈنٹ سمیت 7 اہلکار برطرف
آئی جی جیل خانہ پنجاب سالک جلال نے احکامات جاری کردیے
اڈیالہ جیل میں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر اسسٹنٹ سرپنٹنڈنٹ سمیت 7 اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیران پر تشدد کے معاملے پر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حکام نے سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ حسرت حسین سمیت سات اہلکار ملازمتوں سے فارغ کردیا۔
ملازمتوں سے برطرف ہونے والوں میں ہیڈ وارڈر منیر احمد، عامر حسین، محمد منیر، واڈرز محمد راحیل، طاہر محمود سبطین عباس بھی شامل ہیں۔ آئی جی جیل خانہ پنجاب سالک جلال نے احکامات جاری کردیے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من الله نے قیدیوں پر تشدد کا نوٹس لیکر اور جیل کا دورہ بھی کیا تھا۔