روس نے امریکی اور یورپی تجارتی سیٹلائٹس تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

محکمہ خارجہ کے مطابق اگر امریکا اور مغرب یوکرین جنگ میں شامل ہوئے تو ان کے سیٹلائٹس کو نشانہ بنایا جائےگا


ویب ڈیسک October 27, 2022
روس نے اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ اگر امریکا اوریورپ یوکرین جنگ میں حصہ لیتے ہیں تو ان ممالک کے سیٹلائٹ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

روس نے دھمکی آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرامریکا اوریورپی ممالک نے یوکرین جنگ میں شامل ہونے کی کوشش کی تو خلا میں موجود ان کے قیمتی تجارتی سیٹلائٹ کو نشانہ بنایا جائے گا۔

روسی وزارتِ خارجہ کے ایک سینیئرآفیشل نے کہا ہے کہ امریکا اوراس کے اتحادیوں نے اگریوکرین جنگ میں قدم رکھا تو ان ممالک کے سیٹلائٹ کو نشانہ بنانا جائزہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس روس نے اپنے سیٹلائٹ شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ روس نے اس میزائل سے اپنے ہی ایک پرانے سیٹلائٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس سیٹلائٹ شکن نظام پر مہارت رکھتا ہے۔

دوسری جانب روسی وزارتِ خارجہ میں ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے والے شعبے کے نائب سربراہ، کونسٹینٹن وورونٹسوو نے اقوامِ متحدہ سے کہا ہے کہ امریکا اور اتحادی مغربی بالادستی کے لیے خلا کو استعمال کرنا چاہتےہیں۔

کونسٹینٹن نے اپنے مندرجات پڑھتے ہوئے کہا کہ مغربی سیٹلائٹ سے یوکرین جنگ میں مدد کرنے کا عمل ایک 'بہت ہی خطرناک رحجان ہے۔'

اقوامِ متحدہ کی فرسٹ کمیٹی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی میں نیم سویلیئن انفرااسٹرکچرجائز ہدف ہوسکتے ہیں اور سیٹلائٹ سے مدد ایک 'اشتعال انگیز' عمل ہوسکتا ہے۔

"

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں