شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے ثنا میر

کل نیوزی لینڈ کیخلاف مختلف پلان کے ساتھ میدان میں اتریں گے، پاکستانی کپتان


Sports Desk March 26, 2014
کل نیوزی لینڈ کیخلاف مختلف پلان کے ساتھ میدان میں اتریں گے، پاکستانی کپتان۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میرکا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف ابتدائی میچ میں شکست سے حوصلے پست نہیں ہوئے،پوری کوشش ہوگی کہ کم بیک کرتے ہوئے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں۔

''ایکسپریس ٹربیون'' کو انٹرویو میں ثنا میر نے کہا کہ ایونٹ کے آغاز پر ہی جنوبی افریقہ کیخلاف شکست سے کافی مایوسی ہوئی، پہلے میچ کیلیے پچ میں بولرز کیلیے کچھ بھی نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ حریف سائیڈ کو کم سے کم ٹوٹل تک محدود کرنے کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں اور بعدازاں بیٹسویمنز بھی صلاحیتوں کے مطابق پرفارم نہیں کرسکیں۔ یادرہے کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 44 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کپتان نے مزید کہا کہ سلہٹ کی وکٹ ڈھاکا سے بالکل مختلف تھی، سب جانتے ہیں کہ بنگلہ دیش میں پچز بیٹسمینوں کیلیے زیادہ سازگار ہوتی ہیں، تاہم یہاں پر اسپنرز کو کچھ نہ کچھ مدد ضرور ملتی ہے، جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران فلیٹ پچ پر ہماری پیسرز اور سپنرز دونوں کو کوئی مدد نہ مل سکی۔انھوں نے کہا کہ آئندہ میچز میں مختلف پلان کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے حریف سائیڈز کو ٹف ٹائم دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم اپنے دوسرے گروپ میچ میں 27 مارچ کو نیوزی لینڈ کے مقابل ہوگی، بعدازاں 29 مارچ کو آسٹریلیا اور 31 کو آئرلینڈ کیخلاف آخری گروپ میچ شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |