لانگ مارچ میں امن و امان برقرار رکھنا پرویز الہیٰ کی ذمہ داری ہے چوہدری شجاعت
پرویز الہیٰ پہلے پاکستانی اور پھر وزیر اعلی پنجاب ہیں، صوبے کے عوام کا خیال رکھنا بھی اُن کی ذمہ داری ہے، صدر ق لیگ
مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل اہم بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنے کا ذمہ داری پرویز الہیٰ کو قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویز الہیٰ پہلے پاکستانی اور پھر وزیر اعلی پنجاب ہیں، وزیر اعلی ہونے کے ناطے ان پر ذمہ داری ہے کہ لانگ مارچ کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کےلانگ مارچ میں کسی قسم کا فساد پیدا نہیں ہونا چاہیے، بطور وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ پنجاب کے عوام کے جان و مال کا تحفظ کریں اور اس کا خیال رکھیں۔