پاکستان ریلویز کا مزید3 ٹرینوں کی بحالی کا اعلان

تیزگام ایکسپریس یکم نومبر سے، ہزارہ ایکسپریس 10نومبر سے اور بہا الدین زکریا ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہو گی، نوٹیفکیشن


INP October 28, 2022
تیزگام ایکسپریس یکم نومبر سے، ہزارہ ایکسپریس 10نومبر سے اور بہا الدین زکریا ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہو گی، نوٹیفکیشن۔ فوٹو : فائل

پاکستان ریلویز نے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا تاہم اب تیز گام، ہزارہ ایکسپریس اور بہائوالدین زکریا ایکسپریس مرحلہ وار پٹڑیوں پر دوڑیں گی۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تیزگام ایکسپریس یکم نومبر سے، ہزارہ ایکسپریس 10نومبر سے اور بہا الدین زکریا ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہو گی۔ بکنگ کا فوری طور پر آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں