ناراض رکن اسمبلی لانگ مارچ میں شرکت کیلیے روانہ پی ٹی آئی قیادت پر اظہارِ اعتماد

خرم خان لغاری کا عمران خان اور چوہدری پرویز الہیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے، سردار خرم لغاری (فوٹو فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا۔

خرم خان لغاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے قافلہ لے کر روانہ ہورہے ہیں جبکہ رکن قومی اسمبلی مونس الہی بھی اُن کے ساتھ ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے عوام سے بھی لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی باہر نکل کر عمران خان کو سپورٹ کریں تاکہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو سکے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے چوہدری پرویز الہیٰ اور عمران خان کی قیادت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔
Load Next Story