لانگ مارچ سے قبل آر پی او راولپنڈی عمران احمر رخصت پر چلے گئے

آر پی او عمران احمر آج ہنگامی طور پر امریکہ روانہ ہوں گے


ویب ڈیسک October 28, 2022
آر پی او عمران احمر آج ہنگامی طور پر امریکہ روانہ ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل ریجنل پولیس افسر (آر پی او) راولپنڈی عمران احمر رخصت پر چلے گئے۔

عمران احمر کی جانب سے 8 نومبر تک ایکس پاکستان لیو لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آر پی او عمران احمر آج ہنگامی طور پر امریکہ روانہ ہوں گے۔ عمران احمر امریکہ میں اپنے زیر علاج والد کی عیادت کریں گے۔

ادھر وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے لیے 13086 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے، دو ڈی آئی جی، 4 ایس ایس پی اور 11 ایس پی نگرانی کریں گے جبکہ 30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد پولیس کے مجموعی طور پر 4190 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ اسکے علاوہ، 4265 ایف سی اور 3600 رینجرز جبکہ سندھ پولیس کے 1022 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں