’’جوہری کانفرنس میں وزیراعظم کی سفارتکاری کی خوب پذیرائی ‘‘

اہم ممالک کے سربراہان کیساتھ نشست تھی، شرکا نے خطاب کوبھی بہت اہمیت دی


Khusosi Report March 26, 2014
اہم ممالک کے سربراہان کیساتھ نشست تھی، شرکا نے خطاب کوبھی بہت اہمیت دی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم محمد نوازشریف کی عالمی جوہری تحفظ کانفرنس میں غیرمعمولی سفارتکاری کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

اس اہم موضوع پرکانفرنس سے وزیراعظم پاکستان کے خطاب کو بہت اہمیت دی گئی اور 52 ملکوں کے شرکاء نے اس کو موضوع بحث بنائے رکھا۔دریں اثنا امریکی حکام نے پاکستان سے اسٹرٹیجک مذاکرات کی بحالی کے بعدجمہوری حکومت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلیے گرمجوشی کابھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ اس کانفرنس کی نشستوں کی ترتیب میں اس امرکا خصوصی خیال رکھاگیا کہ وزیراعظم نوازشریف کو اہم ممالک کے سربراہان کیساتھ براجمان کیاجائے۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی وزیراعظم سے ملاقات اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے مکمل محفوظ ہونے کے بیان کومبصرین عالمی قوتوںکی پاکستان کی جمہوری حکومت پر مکمل اعتمادکا اظہار قرار دے رہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف سے تقریباً تمام اہم عالمی رہنمائوں نے ملاقاتیں کیں اورپاکستان کی معاشی ترقی اور جمہوری استحکام کے حوالے سے ہرطرح کی مدد کا یقین دلایا،عالمی سطح پر وزیراعظم کے دورہ ہیگ کو سفارتی کامیابی قرار دیاجارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔