ارشد شریف کیساتھ کینیا میں موجود خرم اور وقار کراچی کے رہائشی نکلے

وقار اور خرم دونوں بیرون ملک ہیں جوکہ کافی عرصہ پہلے گھر آئے تھے، چوکیدار


ویب ڈیسک October 28, 2022
فوٹو: فائل

کینیا میں قتل کیے جانے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے ساتھ موجود خرم اور وقار کراچی کے رہائشی نکلے۔

ڈیفنس میں واقع گھر پر صرف چوکیدار موجود ہے جس نے بتایا کہ مالک افضال احمد نے کسی کو بھی کچھ بتانے سے منع کیا ہے اور گھر میں اس وقت کوئی موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں؛ ارشد شریف قتل کیس کی 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم کینیا روانہ

چوکیدار نے بتایا کہ وقار اور خرم کے والد افضال احمد فیملی کو لیکر یہاں سے چلے گئے ہیں، وقار اور خرم دونوں بیرون ملک ہیں جبکہ دونوں کافی عرصہ پہلے گھر آئے تھے۔

واضح رہے کہ صحافی ارشد شریف کو نیروبی میں کینیا پولیس نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا، جن کی تدفین گزشتہ روز اسلام آباد میں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں