راولپنڈی ڈاکو دِن دیہاڑے بینک کی کیش وین لوٹ کر فرار

گارڈز نقدی بھرے بیگ بینک میں دینے جا رہے تھے، 6 ڈاکو واردات کے بعد موٹرسائیکلوں پر فرار

واردات کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے

ڈاکو دِن دیہاڑے بینک کے لیے کیش سپلائی کرنے والی وین لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے مریڑ چوک کے قریب ڈکیتی کی دلیرانہ واردات میں بینک کو کیش سپلائی کرنے والی وین لوٹ لی اور وین عملے سے نقدی بھرے 2 بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔


ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر 2 سکیورٹی گارڈز کو زخمی بھی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایک گارڈ گولی اور دوسرا لوہے کا راڈ سر میں لگنے سے زخمی ہوا، جنہیں طبی امداد کے لے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کیش وین بینک آف پنجاب میں نقدی سپلائی کرنے کے لیے آئی تھی۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈز کیش وین سے نقدی بھرے بیگ نکال کر بینک میں دینے جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔ واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تعداد 6 بتائی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد ایس ایس پی آپریشنز مریڑ چوک پر واقع بینک آف پنجاب پہنچ گئے، جہاں ڈی ایس پی سول لائنز نے انہیں ڈکیتی کی واردات سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔
Load Next Story