عمران خان کی نااہلی پر چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دینے والا گرفتار

ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے سعودیہ سے لاہور کے بجائے اسلام آباد ایئرپورٹ آیا تو وہاں اسے گرفتار کرلیا گیا

ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے سعودیہ سے لاہور کے بجائے اسلام آباد ایئرپورٹ آیا تو وہاں اسے گرفتار کرلیا گیا (فوٹو : سوشل میڈیا)

عمران خان کی نااہلی کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم لاہور کے بجائے اسلام ائیرپورٹ پر لینڈ کرکے وہاں سے نکل جانا چاہتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خرم مجحبوب نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے چیف الیکشن کمشنر کو سعودی عرب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے انکوائری کا آغاز کرکے ملزم کے کوائف جمع کیے تو انکشاف ہوا کہ ملزم 14 اکتوبر کو لاہور سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوا۔




ایف آئی اے نے ملزم کے حوالے سے کوائف اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ارسال کردیئے۔ جمعہ کو ملزم سعودیہ سے لاہور واپس آنے کے بجائے سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر ایس وہ 722 پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کے کوائف سسٹم میں ہٹ ہوتے ہی اسے تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد کے حوالے کردیا۔

ملزم کو سائبر کرائم ونگ کے سیل منتقل کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story