اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی

پی ٹی آئی نے ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کیں، خط


ویب ڈیسک October 28, 2022
فوٹو : ٹویٹر

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ایک نیا لیٹر جاری کر دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کیں اس لیے پی ٹی آئی شق وار انتظامیہ کو وضاحت دے، 25 مئی کو بھی این او سی دیا گیا مگر اس کی خلاف ورزی کی گئی۔

پی ٹی آئی تحریری طور پر انتظامیہ کو مطمئن کرے، این او سی کی درخواست مسترد نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کی جائے۔

قبل ازیں، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا گیا۔ کمشنر اسلام آباد کی جانب سے طلب کردہ خصوصی اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے سینیئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان اور صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں