میرے ساتھ جسمانی و اخلاقی زیادتی ہوئی اعظم سواتی
مجھ پر تشدد کے ذمہ دار رانا ثناءاللہ یا حکومت نہیں، یہ چھوٹے اداکار ہیں، پی ٹی آئی سینیٹر
پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ جسمانی زیادتی ہوئی۔
اعظم سواتی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اب ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہماری قوم اور عدالتیں آپ کے عمل کو دیکھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ عدالتیں اور بین الاقوامی فورم میرے ساتھ ہونے والی جسمانی و اخلاقی زیادتیوں سے پردہ اٹھائے گا، مجھ پر تشدد کے ذمہ دار رانا ثناءاللہ یا حکومت نہیں، یہ چھوٹے اداکار ہیں، ایف آئی اے بتائے کہ کس کے کہنے پر صرف ایک ٹویٹ پر مجھ پر ایف آئی آر کاٹی گئی۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ سوا 4 بجے ایف آئی اے نے مجھے کن نامعلوم سفید لباس والوں کے حوالے کیا؟ ، اداروں کی ناک کے نیچے مجھ پر یہ سب کیا گیا، پمز کے ڈاکٹروں سے پوچھا جائے کہ مجھ پر تشدد کے نشانات کس کے کہنے پر مٹائے، عدالتوں سے پوچھا جائے گا کہ بار بار میرا جسمانی ریمانڈ دیتے رہے۔