دینی مدارس کے کردار کوکمزور کرنا عالمی ایجنڈا ہےفضل الرحمن
علماکے قاتل آزادہیں، گرفتارکیا جائے،اسلام آباد روانگی سے قبل پارٹی رہنماؤں سے گفتگو
جمعیت علمائے اسلا م کے مرکزی امیر اورکشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدا رس کے کردارکوکمزورکرنا اور پھر ختم کرنا عالمی ایجنڈا ہے۔
کراچی میں کئی نامور علمائے کرام کوشہیدکیا گیالیکن ان کے سفاک قاتل قانون کی گرفت سے آزاد ہیں، علمائے کرام اور طلبا کے قاتلوں کوگرفتار کیا جائے۔دہشت گردی کا خاتمے مذاکرات سے ہی ممکن ہے اورطاقت کے استعمال سے کبھی امن قا ئم نہیں ہوسکتا۔ وہ اسلام آباد روانگی سے قبل پارٹی رہنماؤں سے گفتگوکررہے تھے۔ اس موقع پرجے یو آئی کراچی کے امیرقاری محمدعثمان ، مولانا محمد غیاث، مولاناسید حماد اللہ شاہ ، ڈاکٹرنصیر الدین سواتی،قاضی امین الحق آزاد اور دیگر موجود تھے ۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومت کراچی میں مستقل اور پائیدا ر قیا م امن کے لیے ٹھو س اقدامات کرے اورکرا چی میں بدامنی ، قتل وغا رت گری کے اصل اسباب کو تلاش کرکے ان کا سدباب کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ مذہبی طبقے کو اشتعال دلاکر ان سے دلیل کی طا قت چھین کر انکے خلاف طاقت کے استعمال کا جواز حاصل کرنا بھی عالمی سازش کاحصہ ہے، مذہبی طبقے کو عالمی سازشوں سے باخبر ہونا ہوگا۔