بھارتی خواتین کرکٹرز کے لیے مردوں کے برابر معاوضہ شوبز ستاروں کا خوشی کا اظہار

کیا زبردست فرنٹ فُٹ شاٹ کھیلا ہے، اُمید ہے دیگر بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے، شاہ رُخ خان


ویب ڈیسک October 28, 2022
(فائل فوٹو)

بالی ووڈ نگری کے ستاروں نےبھارتی خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر میچ کا معاوضہ دینے کے فیصلے کو خوب سراہا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے صنفی امتیاز کے خاتمے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے مرد اور خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کو برابر معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

جہاں کھلاڑی اسے فیصلے سے خوش ہیں وہیں شوبز ستاروں کی جانب سے بھی خواتین کو مساوی تنخواہیں دینے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اداکار شاہ رخ خان نے ٹویٹ کیا کہ 'کیا زبردست فرنٹ فُٹ شاٹ کھیلا ہے، اُمید ہے دیگر بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے'۔

اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ 'بی سی سی آئی نے غیرمعمولی کام کیا۔ برابری اور تنخواہوں میں مساوات کو یقینی بنانے کے لیے ایک زبردست فیصلہ ہے۔'

reeeeeee3

اداکار سنیل شیٹی نے اس کو تاریخی فیصلہ قرار دیا کہ یہ ہی نئے انڈیا کا چہرہ ہونا چاہیے۔

تاپسی پنوں نے لکھا کہ 'برابر کے کام کے لیے برابر کے معاوضے کی جانب ایک بہت بڑا قدم۔ مثال قائم کرنے کے لیے شکریہ بی سی سی آئی'۔




اداکار اکشے کمار نے کہا کہ 'دل خوش ہوگیا ہے پڑھ کر، چھا گئے۔ یہ ایک زبردست فیصلہ ہے، یہ فیصلہ ہماری خواتین کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ کرکٹ میں حصہ لینے میں مددگار ثابت ہوگا۔'



بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما انسٹاگرام اسٹوری پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے اقدام کو سراہا۔

اسکرین گریب سوشل اکاؤنٹ

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے قانون کے تحت خواتین کرکٹرز کو بھی مرد کھلاڑیوں کی طرح ٹیسٹ میچ کھیلنے پر 15 لاکھ، او ڈی آئی کھیلنے پر 6 لاکھ جبکہ 3 لاکھ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر ملیں گے۔

یاد رہے کہ یہ فیصلہ صنفی امیتاز کے خاتمے اور بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے حالیہ میچز میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا تھا جبکہ بنگلہ دیش میں ہونے والا ویمنز ایشیا کپ بھی انڈیا کے نام رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں