آڈیو لیکس ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا

سابق وزیر خارجہ سے سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں سوالات کیے جائیں گے۔


ویب ڈیسک October 28, 2022
سابق وزیر خارجہ سے سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں سوالات کیے جائیں گے۔

سائفر سے متعلق آڈیو لیکس انکوائری میں پیش رفت ہوگئی۔

ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا ہے۔ ان سے سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں سوالات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی آج اسی کیس میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوئے جہاں ان سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔