طنزیہ ٹویٹ پر گلوکار علی ظفر کا زمبابوین صدر کو کرارا جواب

وزیراعظم نے زمبابوین صدر کو جواب دیا تھا کہ ہمارے پاس اصلی مسٹر بین نہیں لیکن ہمارے پاس اصل کرکٹ کا جذبہ ہے

فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کے بعد معروف گلوکار علی ظفر نے بھی زمبابوے کے صدر ایمرسن ڈمبڈزو نانگاگوا کو پاکستانی کرکٹ ٹیم اور جعلی مسٹر بین سے متعلق طنزیہ ٹویٹ پر جواب دیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے ٹویٹ میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کی ٹیم یہاں سے واپس اپنی کارکردگی بہتر بنائے گی، دیکھ لینا اگلے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان بہترین کھیل پیش کریں گے۔
Load Next Story