کراچی ایئرپورٹ سے 2 ایرانی باشندے گرفتار
ایرانی باشندے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر شارجہ جارہے تھے، دستاویزات پر بلوچستان کے اضلاع کیچ اور آوران کا پتہ درج ہے
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امیگریشن کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے دو ایرانی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ٹرمینل پرکارروائی کے دوران 2ایرانی شہریوں کو گرفتارکیا، دونوں مسافر کراچی سے غیر ملکی ائرلائن سے شارجہ جا رہے تھے۔
امیگریشن حکام کے مطابق محمد علی اورعبدالصمد ایرانی باشندے ہیں، محمد علی پاکستانی پاسپورٹ نمبر اے ایم 1833501 اور عبدالصمد پاکستانی پاسپورٹ نمبر اے کیو 5271791 سے سفر کر رہا تھا، دونوں ایرانی مسافروں کے پاس پاکستانی شناختی دستاویزات موجود تھیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ایرانی باشندے عامر علی کی دستاویزات پر بلوچستان کے ضلع کیچ جبکہ دوسرے ایرانی باشندے عبدالصمد کی دستاویزات پر بلوچستان کے ضلع آواران کا پتہ درج ہے، دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔