سانحہ کچہری تحقیقات مکملوکلا آج لائحہ عمل کااعلان کرینگے

سیکریٹری داخلہ سمیت100سے زائد افرادکے بیانات قلمبندکیے گئے،وکلا بارزکے اجلاس طلب

سیکریٹری داخلہ سمیت100سے زائد افرادکے بیانات قلمبندکیے گئے،وکلا بارزکے اجلاس طلب۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

اسلام آبادکچہری میں دہشت گردی کے واقعے کی انکوائری کمیٹی نے سیکریٹری داخلہ ،ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز اور3 ڈاکٹرزکے بیانات قلمبندکر لیے ہیں ۔


منگل کو جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں ہوا ۔تحقیقاتی کمیٹی نے سیکریٹری داخلہ شاہد خان ،ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز ساجدکیانی اور واقعے میں مرنے والوں کا پوسٹ مارٹم کرنے والے پمزکے 3 ڈاکٹرزکے بیانات قلمبندکیے۔

آن لائن کے مطابق کمیٹی میں سیکریٹری داخلہ سمیت100سے زائد افرادکے بیانات قلمبندکر لیے گئے اورتحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔نمائندہ ایکسپریسکے مطابق سانحہ ایف ایٹ کچہری کے بعد مطالبات تاحال تسلیم نہ ہونے پر وکلا آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔اسلام آباد ہائیکورٹ اورڈسٹرکٹ بار نے اس ضمن میں جنرل باڈی کاہنگامی اجلاس آج طلب کر لیاہے۔ہائیکورٹ بار کے ترجمان کے مطابق آج اجلاس میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔
Load Next Story