’ مولا جٹ‘ نے انٹرنیشنل باکس آفس پر دو بالی ووڈ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا
فلم نے بین الاقوامی سطح پر بالی ووڈ کی دو میگا فلموں کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ کر ایک اہم سنگ میل عبورکرلیا۔
اکشے کمار کی فلم 'رام سیتو'، اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم 'تھینک گاڈ' کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا گیا۔ دونوں فلموں نے بھارت میں پہلے دن اچھی کارکردگی دکھائی لیکن عالمی سطح پر زیادہ متاثر کن کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔
بالی ووڈ فلموں کے تجزیہ کار کومل نیہتا نے ٹوئٹر پر آگاہ کیا کہ بھارتی فلم 'رام سیتو' اور 'تھینک گاڈ' دیوالی کے موقع پر بھارت میں تو پہلے دن باکس آفس پر کامیاب رہیں لیکن دونوں ہی فلموں کا بیرون ملک میں برا حال رہا اور پاکستانی فلم 'مولا جٹ' اپنی ریلیز کے 13 ویں دن بھی بالی ووڈ کی دونوں فلموں سے زیادہ بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔
Ram Setu and Thank God at least managed fair collections on day 1 in India on account of Diwali holiday, but both fared poor Overseas. Pakistani film Maula Jatt on 13th day is higher than both Bollywood films on their 1st day. (to be contd.)
برطانیہ میں باکس آفس پر 25 اکتوبر کو ریلیز کے 13 ویں دن 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' نے32,261 پاؤنڈز کا، 'رام سیتو' نے ریلیز کے پہلے دن 11,794پاؤنڈز کا، 'تھینک گاڈ' نے ریلیز کے پہلے دن 11,884 پاؤنڈز کا بزنس کیا'۔
کومل نیہتا نے مزید لکھا کہ 'آسٹریلیا میں باکس آفس پر 25 اکتوبر کو ریلیز کے 13 ویں دن'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' نے 10,282 ڈالزر کا، 'رام سیتو' نے ریلیز کے پہلے دن 11,307ڈالرز کا اور 'تھینک گاڈ نے 9,273 ڈالرز کا بزنس کیا۔
فلم'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کے ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا نے اس خبر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ'یہ ہر پاکستانی کے لیے فخریہ لمحہ ہے'۔