کراچی میں ماموں کے گھر ڈکیتی کرنے والی بھانجی ساتھی سمیت گرفتار
ماں باپ کو بھی عائشہ کی حرکات مشکوک لگتی تھیں, پولیس
اجمیر نگری پولیس نے ماموں کے گھر ڈکیتی کرنے والی بھانجی اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھانجی کی ماموں کے گھر ڈکیتی کی واردات کراچی کے تھانہ اجمیر نگری کی حدود میں پیش آیا جہاں متین نامی شخص نے اپنی مدعیت میں گھر میں واردات کی ایف آئی آر نبر 541/2022 درج کروائی تھی۔
واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا تو ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ بھانجی نے اپنے دوست ذیشان کی مدد سے ماموں کے گھر میں ڈکیتی کروائی تھی۔
اجمیر نگری پولیس نے اپنے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے واردات کروانے والے شخص کو گرفتار کر کے 2 موبائل فونز برآمد کر کے اصل ملزمان کا سراغ لگالیا جو مدعی کی بھانجی نکلی۔
اجمیر نگری پولیس نے مدعی مقدمہ کی بھانجی عائشہ عرف اشو کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ماں باپ کو بھی عائشہ کی حرکات مشکوک لگتی تھیں اور انھیں بھی اس پر شک تھا ، گرفتار ملزم ذیشان نے بھی ابتدائی تفتیش میں واردات کا اعتراف کیا۔