سی سی پی او لاہور کو تین روز میں وفاق کو رپورٹ کرنے کا حکم

وفاق نے تبادلے پر عمل درآمد کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا

فائل : فوٹو

وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کے تبادلے پر عمل درآمد کیلیے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

سیکشن آفیسر اعجاز احمد کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں سی سی پی او لاہور کو تین دن کے اندر وفاق کو اپنی خدمات دینے اور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر غلام محمد ڈوگر نے احکامات پر عمل نہ کیا تو اُن کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے سی سی پی او لاہور کی خدمات واپسی مانگی تھیں اور بیس ستمبر کو اُن کے تبادلے کا حکم نامہ جاری کردیا تھا۔

بعد ازاں غلام محمد ڈوگر کے تبادلے کے حوالے سے پنجاب حکومت اور وفاق میں ٹھن گئی تھی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے ملاقات کی اور انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی پولیس یا سرکاری افسر کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ایسا کوئی حکم مانا جائے گا۔
Load Next Story