راولپنڈی میں مسجد کی چھت سے گر کر 10 سالہ بچہ جاں بحق

دس سالہ ابوبکر دوسری منزل سے نیچے گرا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں


Numainda Express October 28, 2022
فوٹو:فائل

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں مسجد کی چھت سے گر کر دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسیرپس نیوز کے مطابق تھانہ صادق آباد کی حدود کے علاقے ڈھوک کالا خان میں دس سالہ ابوبکر مسجد کی دوسری منزل پر بنی چھت پر کھیل رہا تھا کہ اچانک نیچے گر گیا۔

بچے کو زخمی حالت میں بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔