اسلام آباد میں خواتین کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان گرفتار

ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندگان اور فیملی ممبرز کو دھمکیاں بھی دے رہے تھے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک October 28, 2022
فوٹو:فائل

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے دو مختلف کارروائیوں میں جنسی ہراسگی میں ملوث دو ملزمان طلحہ آصف اور عامر علی کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان شکایت کنندگان خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث تھے، ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندگان اور فیملی ممبرز کو دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری کے دوران ملزمان کے زیر استعمال موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا، جس کو فرانزک کے لیے بیجھوا کر ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے گیے، مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔