ہالی ووڈ ’دی کراؤن‘ سیریز میں ہمایوں سعید کی پہلی جھلک جاری

ہمایوں سعید نے اس ڈراما سیریز میں پاکستان نژاد برطانوی ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے


ویب ڈیسک October 28, 2022
فوٹو: ٹویٹر

نیٹ فلکس کی مشہور ویب سیریز 'دی کراؤن' میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

ہمایوں سعید نے اس ڈراما سیریز میں پاکستان نژاد برطانوی ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے جن کا مبینہ طور پر لیڈی ڈیانا سے عشق چلتا ہے۔

اپنے منفرد کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسنات اور لیڈی ڈیانا دو مکمل متضاد کردار ہیں۔ ڈاکٹر حسنات نہایت عام سے آدمی تھے، اسی لئے لیڈی ڈیانا کو ان میں کشش محسوس ہوتی ہے۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرنا ایک بڑی ذمہ داری تھی کیوں انہیں لیڈی ڈیانا کی وجہ سے ہر شخص جانتا تھا۔

اداکار نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ناظرین کو اسکرین پر یہ کردار بہت پسند آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔