فارن فنڈنگ کیس سینیٹرسیف اللہ نیازی سمیت 6 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

وفاقی تحقیقاتی ادارے کمرشل بینکنک سرکل اسلام آباد نے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں


ویب ڈیسک October 28, 2022
—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمرشل بینکنک سرکل اسلام آباد نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی قائدین کے خلاف درج مقدمے میں سینیٹر سیف الله خان نیازی، عامر کیانی سمیت 6 افراد کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد میں سربراہ عمران خان، سینیٹرسیف الله خان نیازی سمیت پی ٹی آئی کے 11 رہنماوں و فنانشنل ٹیم کے اراکین ونجی بینک مینجر کے خلاف انکوائری کے بعد مقدمہ نمبر 38درج کررکھا ہے۔

جس میں عمران خان سمیت چند رہنماوں نے ضمانتیں بھی کرا رکھی ہیں۔ ایف آئی اے نے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں۔

زرائع کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد سینٹر سیف اللہ خان نیازی، عارف مسعود نقوی، عامر محمود کیانی ، طارق رحیم، حامد زمان اور منظور احمد کی گرفتاری کے لیے جاری کیے گئے جن کی گرفتار ی کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں