اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم نومبر کو ہوگا، جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور کیا جائے گا


ویب ڈیسک October 28, 2022
—فائل فوٹو

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم نومبر کو ہوگا، جس میں جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور کیا جائے گا۔

جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد جسٹس عامر فاروق عہدہ سنبھالیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیکر حتمی منظوری دے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان بار کونسل کا جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی تجویز کا خیر مقدم

واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں خالی ہونے والی جج کے عہدے کے لیے گزشتہ اجلاس میں جسٹس اطہر من اللہ کا نام فائنل کیا تھا، جس کی حکومتی نمائندوں نے بھی منظوری دے دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں