کراچی میں ملازمتیں نہ ملنے پر نابینا افراد کا احتجاج 9 مظاہرین گرفتار

سرکاری کوٹے پر تقرریاں نہ ہونے پر مظاہرین کراچی پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ہیں، پولیس نے گرفتار افراد کو ریا کردیا


عائشہ خان October 28, 2022
فوٹو ایکسپریس

کراچی سمیت سندھ بھر کے نابینا افراد کو ریڈ زون میں داخل ہونے پر پولیس نے گرفتار کیا اور کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کلب کے باہر نابیناؤں کی بڑی تعداد تقرر ناموں کے حصول کیلئے مسلسل سراپااحتجاج ہیں، نابیناؤں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب پیش قدمی کی تو پولیس نے پہلے رکاوٹیں لگا کر انہیں روکا اور نہ رکنے پر پولیس نے 9 نابینا افراد کو حراست میں لیا اور کچھ دیر بعد چھوڑ دیا۔

اس دوران ایک نابینا شخص دھکم پیل اور مبینہ طور پر پولیس تشدد کی وجہ سے بے ہوش بھی ہوا جس کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نابیناؤں کا کہنا ہے کہ تقریباً 1572 سیٹیں ہیں جس میں 342 سیٹیں نابینا افراد کی ہیں جن میں سے ایک کا بھی تقرر نہیں کیا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری بھرتیاں کی جائیں۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 5 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے اس کوٹہ پر ہماری بھرتیاں کی جائیں تا کہ ہمیں روزگار ملے ہم اپنا گھر کی خود کفالت کر سکیں۔

اس موقع پر ایس این جی ڈی ڈپٹی سیکرٹری حنان شیخ نے نابیناؤں سے بات چیت کی اور کہا کہ آپ لوگ اپنا احتجاج ختم کریں ، پیر کو ملاقات کے لیے آجائیں ہم آپ کے لیے کام کر رہے ہیں لسٹ کمپیوٹرائز کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو خطوط بھیجے گے کہ آپ لوگ کی ترجیحی بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |