ڈی ایس پی رانجھا قتل کیس عدالت نے تمام ملزمان کو بری کردیا
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر تمام 6 ملزمان کو بری کردیا
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ڈرائیور کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں ناکافی شواہد کی بنا پر 6 ملزمان کو بری کردیا۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ڈرائیور کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ناکافی شواہد کی بنا گرفتار تمام چھ ملزمان کو بری کردیا۔
ملزمان میں اشتیاق پولیس والا، شاکر شاہ، خواجہ محمد فیصل، ذاکر حسین، شفیق عرف شفیق رحمان، عرفان اور اشتیاق شامل ہیں۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتیاق اور عرفان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ جس پر ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تو عدالت نے مقدمہ دوبارہ سننے کا حکم دیا تھا۔
ہائی کورٹ کے حکم پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دوبارہ مقدمے کا ٹرائل کیا اور دلائل سننے کے بعد تمام ملزمان کو بری کردیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ڈی ایس ہی نواز رانجھا اور ان کے ڈرائیور جہانگیر کو 2010 میں ٹارگٹ کرکے قتل کیا تھا۔ مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔