صوفیانہ کلام ہمیشہ دلوں پر اثر انداز ہوتا ہے شازیہ خشک

صوفیانہ کلام کی وجہ سے فنکاروں کو عزت اور شہرت ملی ہے، شازیہ خشک


Cultural Reporter September 15, 2012
پاکستانی ٹی وی چینلز نے بھی علاقائی موسیقی کو پرموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، شازیہ خشک فوٹو: ایکسپریس

پاکستان میں پاپ میوزک کا دور اب اس قدر مقبول نہیں رہا۔

دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی فوک میوزک تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے کیونکہ یہ دلوں میں اتر جانے والی موسیقی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ چند سالوں میں لوک موسیقی نے تیزی سے ترقی کی ہے،اس شعبہ میں کئی دلکش اور عمدہ آوازیں سامنے آئی ہیں جب کہ ملک میںموسیقی کے شائقین میں بھی لوک موسیقی سننے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

صوفیانہ کلام کی وجہ سے فنکاروں کو عزت اور شہرت ملی ہے، میری کامیابی میں صوفیانہ کلام کا سب سے اہم کردار ہے دنیا بھر میں میں نے جب بھی صوفیانہ کلام سنایا لوگ بے اختیار جھوم اٹھے۔

پاکستانی ٹی وی چینلز نے بھی علاقائی موسیقی کو پرموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو میں کہی،انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی موسیقی کے فروغ اور اسے بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں