وزیراعظم کا پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت
دہشت گرد پاکستان کے بچوں کو معذور بنانا چاہتے ہیں، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو ٹیم کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے لیویز اہلکار حبیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے حبیب الرحمن کو قوم سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد پاکستان کے بچوں کو معذور بنانا چاہتے ہیں۔
مزیدپڑھیں: پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
شہباز شریف نے کہا کہ قوم کی حمایت اور افواج کی مدد سے دہشت گردی کے مرض کا خاتمہ کریں گے، پولیو کے خلاف جنگ لڑنے والے ورکرز اور ان کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا تھا جس کی شناخت حبیب الرحمان ولد گلزمان ماسٹر سے ہوئی تھی۔