پنجاب میں نئے صوبے ضرور بنائے جائیں گے صدر زرداری

صدرنے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ اپنےحلقوں کے عوام کے مسائل فوری طورپر حل کریں


ویب ڈیسک September 14, 2012
صدرآصف زرداری دورہ لاہورکے دوران میواسپتال میں بند روڈ فیکٹری سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کر رہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

صدر آصف زرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے ضرور بنائے جائیں گے اورپنجاب کا آئندہ وزیراعلیٰ کوئی جیالا ہی ہوگا۔

صدرآصف زرداری سے گورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے صدرکو سیلاب زدہ علاقوں اورلاہورکی جوتا فیکٹری میں آ گ لگنے سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدرنے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا۔

۔صدرآصف زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں اورنائب وزیراعظم چوہدری پرویزالہی نے بھی گورنرہاؤس میں ملاقات کی صدرنے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ اپنےحلقوں کے عوام کے مسائل فوری طورپر حل کریں۔

اپنے دورہ لاہورکے دوران صدرآصف زرداری نے میواسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے بند روڈ فیکٹری سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اوران میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں