سیلاب متاثرہ مزدور اپنے گھروں کی تعمیر کے دوران یومیہ اجرت پائیں گے
پروگرام کا آغاز آئی ایل او کے تحت کیا گیا، 40 ہزار سے زائد سیلاب سے متاثر ہونے والے مزدور رجسٹرڈ کیے جائیں گے
وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ مزدور اپنے گھروں کی بحالی کا کام کریں گے جس کے لیے انھیں یومیہ اجرت دی جائے گی۔
وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے سیلاب زدہ علاقہ پہلوان خان کھوسو جامشورو کے دورے کے موقع کہا ہے کہ سیلاب سے 36 لاکھ سے زائد پاکستانی مزدور بے روزگار ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے محنت کشوں، مزدوروں اور معماروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ سیلاب متاثرہ مزدوروں کی بحالی کو جلد ممکن بنایا جائے۔
وفاقی وزیر ساجد حسین طوری سیلاب سے متاثرہ مزدوروں سے ملے اور سیلاب سے تباہ کاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر پہلوان خان کھوسو جامشورو میں آئی ایل او کے پراجیکٹ کیش فار ورک کا آغاز کیا۔
ساجد حسین طوری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے محنت کشوں، مزدوروں اور معماروں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، میری وزارت اور آئی ایل او نے مل کر کیش فار ورک کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت مزدور اپنے گھروں کی بحالی کا کام کریں گے جس کے لیے انھیں یومیہ اجرت دی جائے گی۔
منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 40 ہزار متاثرہ مزدوروں کو کیش فار ورک پروگرام کے تحت رجسٹرڈ کریں گے۔
ساجد حسین طوری نے کہا کہ نمزدور اپنے گاؤں کے راستوں گلیوں کی بحالی اور گھروں کی جزوی مرمت پر کام کریں اور یومیہ اجرت ہم سے لیں۔