بھارت نے فیٹف سے نکلنے پر منفی ردعمل دیا پاکستان

پاکستان مخالف موقف پر بھارت تنہا رہ گیا، بھارت مقبوضہ وادی میں دہشتگردی میں ملوث

وزیراعظم کا دورہ چین سنگ میل ہوگا، نئے برطانوی وزیراعظم کو مبارکباد،ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف سے نکلنے پر منفی ردعمل دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلیے تکنیکی بنیاد پر کامیابی حاصل کی، پاکستان نے تمام نکات پر عمل درآمد کیا، بھارت پاکستان مخالف موقف پر ایف اے ٹی ایف میں تنہا رہ گیا، بھارت نے معاملے کوسیاست کی نظر کرنے کی کوشش کی۔


ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت خود مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ قراردادوں میں پنہاں ہے،عالمی برادری مقبوضہ جموں کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے، صورتحال کی بہتری کے لئے بھارت کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی۔

بھارت کی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پوزیشن غیر قانونی اور ناجائز ہے،پاکستان نے ثابت کیا کہ کشمیر پر بھارتی موقف بے بنیاد ہے، کشمیری عوام کا اپنے مستقبل کا فیصلہ ان کا جائز حق ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین ایک سنگ میل ثابت ہوگا برطانیہ کے نئے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Load Next Story