زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب خان رو پڑے ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے شاداب خان کو ہمت سے کام لینے کے مشورے دئیے

ٹیم کے ساتھیوں نے شاداب خان کودلاسا دیا:فوٹو:سوشل میڈیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے سے شکست کے بعد کرکٹر شاداب خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر نہ صرف مداح جذباتی ہوئے بلکہ ٹیم کے اہم رکن شاداب خان بھی رو پڑے۔




سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرکٹر شاداب خان ہاتھوں میں چہرہ چھپائے زمین پر بیٹھے رو رہے ہیں۔ ان کو ٹیم کے ایک ساتھی آ کر تسلی دیتے ہیں اورسمجھاتے ہیں۔ شاداب خان کی رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے شاداب خان کو ہمت سے کام لینے اور اچھا پرفارم کرنے کے مشورے دئیے۔
Load Next Story