پاکستان کو سعودی عرب ایران میں ثالث بننا چاہیے حمید گل
طالبان سے مذاکرات کامیاب ہونگے،مکتی باہنی سے بات کر لیتے توآج جغرافیہ کچھ اورہوتا
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)حمیدگل نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونگے کیونکہ دونوں اطراف سے مذاکرات کی کامیابی کی نیت نظرآرہی ہے۔
پاکستان کوکسی دوسرے خطے کے معاملات میںفریق نہیں بننا چاہیے،ہاں پاکستان کوسعودی عرب اورایران میں ثالث کا کرداراداکرنا چاہیے۔ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میںمیزبان جاویدچوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہا وزیراعظم پہلے تذبذب کاشکارتھے لیکن اب ایسانہیںہے وہ بڑے مخلص ہوکرطالبان سے مذاکرات کامیاب کرنے کیلیے کوشاںہیں۔شریعت کامطالبہ درست اور آئین کے مطابق ہے،پاکستان میں فوری طور پر قرآن کونافذکردینا چاہیے۔ انھوں نے کہا اگرہم نے1971 میں مکتی باہنی سے مذاکرات کر لیے ہوتے توآج جغرافیہ کچھ اور ہوتا۔ سانحہ 1971 کے ہم سارے ہی ذمے دارہیں اس میں فوج اور سیاستدان سب شامل ہیں۔
فوج اور حکومت طالبان سے مذاکرات کے لیے ایک پیج پر ہیں۔اس وقت مسلم امہ کے دوبڑے شاہ عبداللہ اور آیت اللہ علی خامنائی موجودہیں ان کوچاہیے کہ وہ مسلم امہ کے لیے عمرکے اس حصے میں کوئی بڑاکام کرجائیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کی فوج سعودی عرب اسوقت جانی چاہیے جب حرمین کوخطرہ ہو،ہمیں مسلمان بن کر بھی سوچنا چاہیے اگر حرمین کوخطرہ ہو تو میں بھی سعودی عرب جانے کو تیار ہوں۔امریکا کوافغانستان سے مکمل واپسی اختیارکرنی چاہیے اس کووہاں پراپنے فوجی اڈے نہیں رکھنے چاہئیں۔