لانگ مارچ حکومت نے پی ٹی آئی سے بات چیت کیلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر سربراہی کمیٹی میں 13 ارکان شامل ہیں

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر سربراہی کمیٹی میں 13 ارکان شامل ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر سربراہی کمیٹی میں 13 ارکان شامل ہیں۔ یہ کمیٹی لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلیے قائم کی گئی ہے۔


وزیراعظم نے کہا کہ اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔ مذاکرات کیلیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ہم جمہوری لوگ ہیں بات چیت کیلیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

کمیٹی میں ن لیگ کے ایاز صادق، طارق فضل چوہدری، خواجہ سعد رفیق، حنیف عباسی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، پی پی کے قمر زمان کائرہ، ایم کیو ایم کے امین الحق، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی، ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ، اے این پی کے میاں افتخار اور جے یو آئی (ف) کے مولانا اسد محمود شامل ہیں۔
Load Next Story